ALLAH ka shukar ….. اللہ کا شکر

کبھی کبھی کوئی انتہائی معمولی سی بات یا واقعہ بہت ہی
اہم امور کی غمازی کرتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ پچھلے دنوں رونما ہوا کہ میں ایک دکان پر حاجی صاحب کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک لاغر اور کمزور سا فقیر آیا اور کہا کہ مجھے کھانا دلوا دو میں دو دن سے بھوکا ہوں ۔ حاجی صاحب جو کافی رحم دل اور سخی وجود واقع ہوئے ہیں فوراً سو کا نوٹ نکال کر (جسمیں کافی موٹی رقم کے نوٹ جھلک رہے تھے) اسے دے دیا ۔ فقیر نے جب نوٹوں کی چمک دیکھی تو اپنے بچوں کا حوالہ دے کر مزید رقم کا تقاضہ کیا جسے حاجی صاحب نے 1000 کا نوٹ دے کر پورا کیا ۔ اب فقیر کی رال ٹپک گئی اور اپنی بیٹی کے جہیز کیلئے مزید تقاضے کرنے لگا جس پر بزرگوار کو غصہ آ گیا اور اسے انتہائی حقارت سے دکان سے دھکیل دیا ۔۔
اسی لمحہ ایک اور فقیر تقریباً اسی حلیے کا آیا اور وہی بھوک اور کھانے کا سوال کیا ۔ حاجی صاحب کا ویسے ہی موڈ خراب تھا صرف 10 روپے کا نوٹ تھما دیا ۔ وہ شخص روپے لے کر حاجی صاحب کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوا فوراً سامنے بن کباب کے ٹھیلے پر جا کر اس 10 روپے کے عوض اپنے پیٹ کی آگ کو کچھہ ٹھنڈا کیا اور مسلسل حاجی صاحب کی جانب انتہائی تشکر آمیز نظروں سے دیکھتا رہا ۔
حاجی صاحب بھی اس کی بھوک اور شکر کو محسوس کر رہے تھے ۔ اسے دکان پر بلوایا، اس کے مسائل سنے، بہت مدد کی، اور اپنی فیکٹری میں ملازم بھی رکھہ لیا ۔

مجھے اسی لمحے خیال آیا کہ ہم نا شکرے لوگ اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا صرف شمار ہی کر لیں تو ہماری بقیہ محرومیاں خداوند خود ہی دور فرما دیں ۔ لیکن ہم چاہے مسجد میں جائیں کہ کلیسا میں، ہمارے لوگ صرف مانگتے ہوئے ہی نظر آئیں گے ۔ اسی لئے ہماری نعمتوں سے برکت تک غائب ہوتی جا رہی ہے ۔ اللہ تعالٰی شکر کرنے والوں کو نہ صرف پسند کرتا ہے بلکہ نعمتوں میں اضافہ کرکے اسے اسکے ہمارے وہم و گمان سے بھی بڑھ کر عطا فرماتا ہے ۔

Excerpt from a local magazine…

2 thoughts on “ALLAH ka shukar ….. اللہ کا شکر

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s