مائیکرو سافٹ نے ونڈوز کے متبادل سافٹ ویئر کی تیاری پر کام شروع کر دیا

دنیا بھر میں کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایک ایسے سافٹ ویئر پر تحقیقی کام شروع کر دیا ہے جو ونڈوز کی جگہ لے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق میدوری نامی اس نئے پروگرام میں مائیکرو سافٹ کے پرانے پروگرام کے مقابلہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نیا پروگرام انٹرنیٹ پر مبنی ہے اور اس میں ونڈوز کے صرف ایک کمپیوٹر پر انحصار کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے اس قدم کو ان کے حریف کمپنیوں کی جانب سے شروع کئے گئے ”ورچیولائزیشن” یعنی ایسا آپریٹنگ سسٹم جو ایک سے زائد کمپیوٹر پر کام کر سکے، کے جواب میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس قدم سے ان دنوں کمپیوٹر کی دنیا میں پیش آنے والی مشکلات کا حل نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔ تیزی سے بدلتی ہوئی کمپیوٹر کی دنیا کا سامنا کرنے کیلئے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے میدوری پر کام شروع کر دیا ہے۔ ونڈوز نے اس وقت کمپیوٹر کی دنیا میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی جب لوگ اپنا کام کرنے کیلئے صرف ایک مشین کا استعمال کیا کرتے تھے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s